بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے معصوم پاکستانیوں کو جھانسہ دے کر غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک لے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت یونان میں کشتی الٹنے کے حادثے میں پاکستانیوں کی اموات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران شہباز شریف نے 2023 کے کشتی حادثے کے بعد ایسے عناصر کے خلاف کارروائی میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا، وزیراعظم نے سست روی میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

- Advertisement -

اس موقعے پر وزیر اعظم نے کہا کہ 2023 میں یونان کے اسی علاقے میں ایک واقعہ ہوا جس میں 262 پاکستانی جان سے گئے، انسانی اسمگلنگ پاکستان کیلئے دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتی ہے،انسانی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سست روی سے لئے گئے اقدامات کی بدولت ایسے واقعات کا دوبارہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، بین الاقوامی اداروں کیساتھ تعاون بڑھایا جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل یونان کے جنوبی جزیرے گاوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے بعد کم از کم 5 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک جب کہ کئی لاپتا ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں