ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

وزیر اعظم کا کرپٹ افسران کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اسمگلر، ذخیرہ اندوز اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا عزم کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اقدامات پر اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزرائے اعلیٰ اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس کا ایجنڈا غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم پیشہ مافیاز کے خلاف اقدامات تھا۔

- Advertisement -

شرکا کو جرائم پیشہ مافیاز، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات اور منی لانڈرنگ، بجلی چوری اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی پر بریفنگ دی گئی۔ شرکا نے اقدامات کی اہمیت اور معیشت پر ان کے مثبت اثرات کو تسلیم کیا۔

علاوہ ازیں، اجلاس میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اینٹی پاورتھیفٹ پالیسی، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جدید خطوط پر ری اسٹرکچرنگ معاہدوں اور بجلی چوری کے مکمل خاتمے کیلیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے معاہدوں کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معاشی بحالی کیلیے حکومتی اقدامات کی حمایت اور پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کی یقین دہانی کروائی۔

اجلاس میں شرکا نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں اور مافیاز کے خلاف اقدامات بھرپور طریقے سے آگے بڑھائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں