اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

وزیر اعظم نے وفاقی دفاتر کو پیپر لیس بنانے کا ٹاسک دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی دفاتر کو پیپر لیس بنانے کیلیے وزارت آئی ٹی اور متعلقہ اداروں کو ٹاسک دے دیا۔

وزیر اعظم نے آئندہ 2 ہفتوں میں ای آفس کے نفاذ پر پیشرفت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی سرکاری دفاتر میں ای آفس کے نفاذ میں سست روی قبول نہیں۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ایک ماہ کے اندر تمام دفتری فائلز پر کام ای آفس کے ذریعے یقینی بنایا جائے، آئندہ ماہ سے کوئی بھی فائل ای آفس کے علاوہ نہیں دیکھوں گا، شفافیت اور تیزی لانے کیلیے ای آفس کا نفاذ اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے ہدایت کی کہ یقینی بنایا جائے تمام سرکاری دفاتر میں افسران ای آفس سے فائلز بھیجیں، ای آفس ڈیجیٹلائیزیشن کے فروغ اور گورننس کی بہتری کیلیے اہم اقدام ہے۔

گزشتہ ہفتے وزیر اعظم آفس کے اسٹاف نے ای آفس کی ٹریننگ مکمل جبکہ شہباز شریف نے بذات خود ای آفس پر فائلز موصول کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں