ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

مائنس مریم یا کچھ اور‘ شہباز شریف لندن میں مصروف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کی خبریں کچھ لوگوں کی ذہنی اختراع اور پوری نہ ہونے والی خواہش ہے.

شہباز شریف آج لاہور سے لندن نجی دورے پر پہنچے ہیں جہاں وہ اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے اور ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے اور ساتھ ہی حلق کے کینسر میں مبتلا کلثوم نواز کی عیادت بھی کریں گے.

لندن پہنچنے پر ایئرپورٹ میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے پارٹی میں اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں توڑ پھوڑ کی خبریں مخالفین کی وہ خواہش ہے جو کبھی پوری نہیں ہو گی.

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے اس لیے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا.

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں مائنس نواز کے بعد اب مائنس مریم کی صدائیں بھی زور پکڑنے لگی ہیں اور شہباز شریف اسی حوالے سے نوازشریف کو چوہدری نثار کا "مائنس مریم ” فارمولا بتانے لندن پہنچے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں