بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شہباز شریف 8 جون کو وطن واپس آجائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سیلمان شہباز نے کہا ہےوالد صاحب آٹھ جون کو وطن واپس پہنچیں گے اور انشاءاللہ اور بجٹ سیشن میں ایوان میں موجود ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سیلمان شہباز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا مضحکہ خیز چہ مگوئیاں ایک بار پھر دم توڑ گئیں، شہباز شریف صاحب آٹھ جون کو وطن واپس جائیں گے انشاءاللہ اور بجٹ سیشن میں قائدِ حزبِ اختلاف کی حیثیت سے ایوان میں موجود ہوں گے۔

یاد رہے شہباز شریف کے وکیل احتساب عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کے موکل 11 جون تک وطن واپس آجائیں گے اور عدالت میں پیش ہوں گے۔

نیب نے بھی شہبازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے سپریم کورٹ میں اپیل دوبارہ دائر کر رکھی ہے، جس میں کہا گیا خدشہ ہے شہباز شریف بیرون ملک فرار یا انڈرگراؤنڈ ہوجائیں گے اور ملزم کی عدم دستیابی پر نیب کی تحقیقات اور کارروائی رک جائےگی۔

واضح رہے 10 اپریل کو شہبازشریف لندن روانہ ہوئے تھے ، روانگی سے قبل شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا عدالتی حکم پرمجھےضمانت ملی،نام ای سی ایل سےنکالاجاچکاہے ، پوتے،پوتی کودیکھنےلندن جارہاہوں،اپناطبعی معائنہ کراؤں گا اور انشااللہ جلد وطن واپس آؤں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں