ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سیلاب متاثرین کے بچوں کو خوراک کی اشد ضرورت ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے چھوٹے بچوں کو خوراک کی اشد ضرورت ہے، مخیر حضرات آگے بڑھیں۔

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت نور خان ایئربیس پر سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے بتایا کہ سمرقند میں مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات ہوئی اور سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا، انہیں حکومت کی جانب سے کی گئی ریلیف اور بحالی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جبکہ فی خاندان 25 ہزار روپے کی مالی امداد اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مشترکہ کیے جانے والے سروے میں نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا، سیلاب کی وجہ سے لاکھوں گھر تباہ ہوگئے، سیلاب متاثرین کے بجلی کے بل معاف کیے گئے، افواج پاکستان اور سرکاری ادارے مل کر متاثرین کی بحالی میں مصروف ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں کی خوراک کی اشد ضرورت ہے، مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھیں، بچوں کے دودھ کے ڈبوں اور کمبلوں کی اس وقت ضرورت ہے، صوبائی حکومتیں بھی متاثرین کی بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی خوراک کا بندوبست کرنا بہت بڑی خدمت ہوگی، گرم کپڑوں اور رضائیوں کی بھی ضرورت ہے، پاکستان عوام خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، اس وقت کروڑوں پاکستانی عوام امداد کے لیے ہماری جانب دیکھ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں