لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہناہےکہ پاک چین اقتصادی راہداری نےمعاشی وتجارتی ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سےوزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےملاقات کی۔اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ سی پیک نے معاشی و تجارتی ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان کاکہناتھاکہ دھرنوں اور لاک ڈاؤن سےترقی کے خلاف سازش کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ باشعورعوام نےلاتعلق رہ کر سازش کو ناکام بنایااور عوام شکست خوردہ عناصر کی منفی سیاست سےلاتعلق ہیں۔انہوں نےکہاکہ کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔
سی پیک سےپاکستان میں صنعتی انقلاب آئےگا‘ احسن اقبال
خیال رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہناتھاکہ سی پیک منصوبے سے ملک میں صنعتی انقلاب میں مدد ملے گی۔
پاک چین اقتصادی راہداری ترقی اورخوشحالی کی راہداری ہے‘ چینی سفیر
یاد رہےکہ گزشتہ ماہ چینی سفیر سن وی ڈونگ کاکہناتھاکہ سی پیک صرف پاکستان اور چین کےلیے ہی نہیں پورے خطے کی ترقی کا باعث بنےگا۔
سی پیک وزیراعظم نوازشریف کی کوششوں کانتیجہ ہے‘ وزیرپٹرولیم
واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےوفاقی وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کا کہناتھاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی معیشت اور اس کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔