منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ریکوڈک منصوبے کیلیے سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ریکوڈک منصوبے کیلیے سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی اور منصوبے میں جہاں جہاں رکاوٹیں ہیں وہ دور کی جائیں گی۔

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت ریکوڈک منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں شرکت کی۔

اجلاس میں شہباز شریف نے کہا کہ منصوبے کیلیے سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے سے متعلق سرکاری سطح پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مواصلات انفراسٹرکچر اور ریلوے لائن سے متعلق منصوبہ سازی کی جائے گی، منصوبے کیلیے روڈ نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن کا کام جلد کیا جائے اور نئی سڑکوں کی تعمیر کا کام تیز تر کیا جائے۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ریل روڈ نیٹ ورک کی فزیبیلٹی کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے، ریلوے لائن منصوبے سے گوادر بندر گاہ تک رسائی آسان اور کم وقت میں ہوگی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بن قاسم پورٹ کے مقابلے میں فاصلہ بھی کافی حد تک کم ہوگا، ریلوے لائن سے چاغی مستفید ہو سکے گا اور کان کنی صنعت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے ریکوڈک روڈ اینڈریل کنیکٹوٹی پر اگلے ہفتے تفصیلی بریفنگ طلب کر لی اور انوائرمنٹ اینڈسوشل ایمپیکٹ اسیسمنٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں