تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

شہبازشریف نے اپنے خلاف خبرشائع کرنے پر برطانوی اخبار کو قانونی نوٹس بھیج دیا

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنےخلاف خبرشائع کرنے پر برطانوی اخبار کو نوٹس بھجوادیا، جس میں کہا شہباز شریف نے بے بنیاد الزامات کی واضح اور سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے برطانوی اخبارکے الزامات پر جوابی قانونی کارروائی کرتے ہوئے اخبار کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

شہبازشریف کے لندن میں وکلاءنے قانونی کاروائی کا نوٹس تیار کیا، نوٹس برطانوی اخبار "ڈیلی میل” اور اس کے آن لائن ایڈیشن میں اپنے متعلق شائع ہونے والی من گھڑت خبروں پر بھجوایا گیا۔

لیگل نوٹس میں اخبار کے رپورٹر ڈیوڈ روز کو بھی فریق بنایا گیا ہے، نوٹس میں کہاگیا ہے کہ قانونی نوٹس 14 جولائی 2019 کو شائع ہونے والی خبر پر بھجوایاگیا ڈیوڈ روز کی خبر جھوٹے الزامات پر مبنی ہے۔

نوٹس کے مطابق دو ہزار پانچ کے زلزلے کے بعد بحالی کے منصوبوں میں ڈیفیڈ کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے برطانوی ٹیکس دہندگان کا پیسہ نا جائز طور پر استعمال کرنے کا الزام بے بنیاد اور سراسر جھوٹ ہے، شہباز شریف ایسے بے بنیاد الزامات کی واضح اور سختی کے ساتھ تردید کرتے ہیں۔

شہبازشریف نےقانونی نوٹس میں موقف اختیار کیا ہے کہ اگر ان میں سے میرے خلاف کسی بھی الزام میں کوئی صداقت ہوتی یا کوئی ثبوت ہوتا تو فرد جرم لگا کر مجھے گرفتار کیا جانا چاہیے تھا۔

قانونی نوٹس میں شہباز شریف نے کہا بقول برطانوی صحافی اسے اعلی سطح پر حساس ترین دستاویزات تک رسائی دی، برطانوی صحافی کو پاکستانی جیلوں میں قیدیوں تک سے بھی ملوایا گیا، صحافی نے خبر شائع کرنے سے قبل موقف معلوم کرنے کی زحمت بھی نہیں کی، ورنہ بتا دیتا کہ جس دور سے متعلق ذکر کیاگیا وہ برطانیہ میں جلا وطنی میں تھے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا میری ذاتی ساکھ، شہرت اور پیشہ وارانہ کردار سب سے بڑھ کر ہے، اسے بچانے کے لیے ہر حد تک جاوں گا انگلینڈ اور ویلز کی عدالتوں کے ذریعے سنگین اور بد ترین الزامات لگانے والوں کو قانونی انجام کا سامنا کرنا ہوگا۔

یاد رہے برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ کی خورد برد کی، خادم اعلیٰ نے ڈی ایف آئی ڈی فنڈ پروگرام سے بھی چوری کی۔

مزید پڑھیں : شہبازشریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ کی خورد برد کی، برطانوی اخبار

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ برطانوی امدادی ادارے نے پنجاب کے لیے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیے، امداد میں سے چوری کیے گئے لاکھوں پاؤنڈز پہلے برمنگھم منتقل کیے گئے، پھرپیسے مبینہ طور پر شہباز شریف کے برطانوی بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوئے۔

2003 میں شریف خاندان کے اثاثے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ تھے۔

رپورٹ میں بتایا کہ 2003 میں شریف خاندان کے اثاثے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ تھے ، جو 2018 میں شریف خاندان کے اثاثے 20 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئے۔

Comments

- Advertisement -