سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو فقیروں کی گنیز بک میں شامل کر دیا جائے۔
پرویز الٰہی سے سابق وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے ملاقات کی۔ اس موقع سابق چیئرمین شکایات سیل زبیر احمد سمیت دیگر رہنما بھی وجود تھے۔
ملاقات کے دوران پرویز الٰہی نے کہا کہ آئی ایم ایف کہتا ہے کہ شہباز شریف جیسا وزیراعظم دنیا میں نہیں دیکھا، شہباز شریف جیسا مانگنے کا طرہ امتیاز دنیا میں کسی کے پاس نہیں، انہیں فقیروں کی گنیز بک میں شامل کر دیا جائے۔
- Advertisement -
متعلقہ: عالیہ حمزہ نے مریم نواز کو ’بی اے فیل‘ کہہ دیا
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جب سپریم کورٹ کے بینچ نے عدم اعتماد پر فیصلہ دیا تھا تو مریم نواز شادیانے بجا رہی تھی۔