بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

وزیر اعظم کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر ترکیہ صدر سے رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ کیا۔

وزیر اعظم اور ترکیہ صدر کے درمیان ٹیل فونک رابطے میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کو سراہا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف اور رجب طیب اردوان نے خطے اور عالمی امن کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ  خیال کیا۔ فلسطین کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا اور مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں میں جاری مظالم کو روکا جائے۔

- Advertisement -

ٹیلی فونک رابطے میں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور بنیادی مفادات کی حمایت کیلیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق ہوا جبکہ شہباز شریف نے رجب طیب اردوان کو جلددورہ پاکستان کیلیے اپنی پُر خلوص دعوت کا اعادہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں