منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

شہبازشریف دوسری بار کورونا کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف دوسری بار کورونا کا شکار ہوگئے ، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھرمیں قرنطینہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کا دوسری بار کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھرمیں قرنطینہ کرلیا۔

مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی صحتیابی کے لیےعوام،پارٹی وابستگان سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں نےشہبازشریف کومکمل آرام کامشورہ دیا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے جون 2020 میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

خیال رہے کورونا کی پانچویں لہر میں متعدد سیاستدان کورونا کا شکار ہوچکے ہیں ، 13 جنوری کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کوویڈ 19 مثبت آنے کا اعلان کیا جبکہ ان سے قبل صدر عارف علوی کا دوسری مرتبہ کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

واضح رہے پاکستان میں مسلسل دوسرے دن 5000 سے زیادہ کوویڈ 19 کیسز رپورٹ ہوئے اور 8 افراد کا انتقال ہوا، اس دوران کورونا کی شرح ساڑھے 9 فیصد رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں