اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

شہباز شریف کے وسطی ایشیا کے اہم دورے کی تیاری آخری مراحل میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیا کا اہم دورہ کریں گے، ان کے دورہ آذربائیجان اور ازبکستان کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف 24 فروری 2025 کو آذربائیجان کا 2 روزہ دورہ کریں گے جبکہ 25 اور 26 فروری کو ازبکستان کا 2روزہ دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، دوروں میں توانائی، دفاع، ٹرانسپورٹ، تجارت و سرمایہ کاری پر مفاہمتی یادداشوں پر دستخط متوقع ہیں۔

آذربائیجان میں 2 ارب ڈالر کے تجارت و سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ باکو میں وزیر اعظم آذربائیجان کی کاروباری شخصیات اور کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔

شہباز شریف کی آذربائیجان میں دفاعی معامالات پر بھی خصوصی بات چیت بھی متوقع ہے، آذربائیجان میں ان کی صدر الہام علئیوو و دیگر قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق آذربائیجان اور ازبکستان دوروں میں ٹرانس افغان ریلوے کوریڈور پر اہم بات چیت ہوگی، منصوبے کے تحت وسطی ایشیا کو جنوبی ایشیا سے بذریعہ ٹرین منسلک کرنے پر بات ہوگی۔

علاوہ ازیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی ازبک صدر شوکت میرزوئیوو اور ہم منصب عبداللہ ارئپوو سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں