اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگی ٹکٹ ہولڈرز 8اگست کوالیکشن کمیشن کےدفترکےباہراحتجاج کریں گے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ن لیگ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں شہبازشریف کووزارت عظمیٰ کامتفقہ امیدوارنامزدکیا گیا.
[bs-quote quote=”آزادامیدواروں کی منڈی لگی ہوئی ہے،الیکشن کمیشن کی ناکامی پر8اگست کو احتجاج ہوگا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”مریم اورنگزیب”][/bs-quote]
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ کے اجلاس میں چلاس میں اسکولوں کو جلانے کی مذمت کی گئی، عمران خان کوجعلی مینڈیٹ دینےکی کوشش کی گئی.
ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں دھاندلی شدہ الیکشن کی مذمت کی گئی. شہبازشریف نے دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپرجلد تیار کرنے کا حکم دیا ہے.
سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی الیکشن میں ناکامی کےخلاف احتجاج ہوگا، امیدواروں کو فارم 45 کے بجائے کچی پرچیاں دی گئیں.
انھوں نے کہا کہ ن لیگ الیکشن دھاندلی کےتمام ثبوت سامنےلائےگی، احتجاج میں ن لیگ کے تمام ٹکٹ ہولڈرزشریک ہوں گے، احتجاج کرناہماراآئینی اورقانونی حق ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف پرکسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عمران خان خودساختہ وزیراعظم بن بیٹھےہیں، عمران خان نے پاکستان کےعوام کا ووٹ چوری کیا ہے.
صاف پانی کیس: سابق سی ای او‘ شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ جتنے چاہییں حلقے کھول لیں، پھر سعدرفیق کو این اے 131 نہ کھولنے کا کیوں کہا جارہا ہے؟ عمران خان کوکسی قسم کاخدشہ نہیں ہے، تو حلقےکیوں نہیں کھلواتے.
انھوں نے کہا کہ آزادامیدواروں کی منڈی لگی ہوئی ہے،چھانگا مانگا کی سیاست کو دوبارہ نہیں دہرانا، پہلے جو جھوٹا تھا، اب وہ ووٹ چورہوگیا ہے.
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت بننےکے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا جائے گا، پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں وائٹ پیپرلایاجائےگا.