وزیراعظم شہبازشریف 18 سے 20 دسمبر تک مصر کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم قاہرہ میں ترقی پذیر 8ممالک کے 11ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 18 دسمبر کو ڈی 8 وزرا کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم غزہ ،لبنان میں انسانی بحران ،تعمیر نو کے چیلنجز پر ڈی8خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں وزیراعظم فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کے اصولی موقف کو اجاگر کریں گے۔
- Advertisement -
وزیراعظم شہبازشریف مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر زور دیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنیوالے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔