جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ایک ہزار طلبا کو تربیت کیلیے چین بھیجا جائے گا، وزیر اعظم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ ایک ہزار طلبا کو تربیت کیلیے چین بھیجا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شی آن میں یانگلنگ ایگری کلچر ٹیکلنالوجی اینڈ ڈیمانسٹریشن بیس کا دورہ کیا جہاں وہ پاکستانی زرعی مصنوعات کے اسٹال پر بھی گئے۔

شہباز شریف کو ادارے سے متعلق بریفنگ دی دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ یانگلنگ کی زرعی یونیورسٹی میں 142 طلبا زیرِ تعلیم ہیں۔ وزیر اعظم نے مصنوعی روشنی کے ذریعے سبزیوں کی کاشت کا جائزہ لیا جہاں ان کو دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

- Advertisement -

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی طلبا دونوں ملکوں میں پل کا کردار ادا کریں گے، زرعی پیداوار میں اضافے کیلیے ادارے کے تجربات سے فائدہ حاصل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایگری کلچر اینڈ فارسٹری یونیورسٹی کا کیمپس پاکستان میں قائم کیا جائے گا، طلبا اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ چین کے تاریخی ورثے ٹیراکو ٹاوارئیر میوزیم کا دورہ کیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ عظیم قومیں چین کی طرح اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کرتی ہیں، 200 برس قبل مسیح کے چینی کاریگروں کا ہنر قابل تعریف ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے تاریخی ورثے کی حفاظت اور بحالی کے اقدامات قابل تقلید ہیں، چین نے اپنی محنت سے دنیا کے ہر شعبے میں لوہا منوایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخی اور ثقافتی ورثے سے مالامال ہے، پاکستان میں تاریخی جگہوں کو بحال کر کے سیاحتی مقامات میں تبدیل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میوزیم کے دورے کی دعوت پر چینی صدر شی جی پنگ کا بے حد مشکور ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں