پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سیریز نہ کھیلنے سے نقصان ہوا، بھارت کیخلاف عدالت جائینگے، شہریارخان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہا ہے کہ بگ تھری کے ساتھ ہی بھارت کے ساتھ ہر قسم کی سیریز بھی ختم ہو گئیں، بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پی سی بی کو جو نقصان ہوا اس کے خلاف عدالت میں جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیریز نہ ہونے کے نقصانات پر ہمارے وکلاء ہرجانے کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔

پاکستان نے جس بناء پر دستخط کئے تھے اس پر بھارت نے پیش رفت نہیں کی اورسیریز کھیلنے سے انکار کردیا جس کے باعث6 میں سے 3 سیریز نہ ہوسکیں۔ سیریز نہ کھیل کر بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، سیریز نہ کھیلنے سے ہمیں مالی طور پر نقصان ہوا کیونکہ ہم بھارت کے ساتھ جب بھی ہوم سیریز کھیلتے ہیں تو بہت زیادہ منافع ملتا ہے۔

ہوم سیریز کھیلنے سے پی سی بی کے بجٹ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ بھی بگ تھری کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہیں۔

چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ بگ تھری پر دستخط تو ہونے ہی تھے لیکن ہم نے اپنے مفاد کو ترجیح دی۔ شہریار خان نے کہا ہے کہ بگ تھری کے باعث پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہو رہا تھا جس کے باعث واضح موقف اپنایا۔ چئیر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کو ایک اور اعزازی میچ دینے کو تیار ہیں، لیکن طریقہ کار طے نہیں ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں