اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شہریارآفریدی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت شہریار آفریدی پارلیمانی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین منتخب ہوگئے، اتفاق رائے نہ ہونے پر اپوزیشن اراکین نے احتجاجا کمیٹی اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کیا گیا۔

رکن کمیٹی ثنااللہ خان مستی خیل نے شہریارخان آفریدی کا نام چیئرمین کمیٹی کے لئے تجویز کیا تاہم حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کمیٹی کے درمیان چیئرمین کمیٹی کے لئے شہریارخان آفریدی کے نام پر اتفاق رائے نہ ہو سکا۔

جس کے باعث اپوزیشن ارکان کمیٹی نےاحتجاجاً کمیٹی سے واک آؤٹ کردیا تاہم کثرت رائے سے شہریار خان آفریدی کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ سید فخر امام نے وفاقی وزیر بننے کے بعد چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد اب وزیر مملکت شہریار آفریدی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیاں بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں، حکومت ہر پارلیمانی روایت کو توڑ رہی ہے، ہمیں مجبوراً پارلیمانی کشمیر کمیٹی سے واک آؤٹ کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی چیئرمین کا ہمیشہ سے اتفاق رائے سے انتخاب کیا گیا، حکومت چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے کے لیے اتفاق رائے پیدا نہیں کرسکی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں