نئی دہلی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کئے درمیان سیریز کا فی الحال کوئی امکان نہیں،لیکن ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشاں چیئرمین پی سی بی شہریارخان بھی پاک بھارت سیریز کے انعقاد پر ہمت ہار گئے۔
نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ دسمبر میں پاک بھارت سیریز کا امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے حکام کے رویّے سے شدید مایوسی ہوئی۔ بھارتی کرکٹ بورڈحکام سے مزید ملاقات کی توقع نہیں ہے، لیکن پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں گزشتہ روز جوکچھ ہواہے اس سے اب مزید امید نہیں لگاسکتے۔ ہم نے پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کی بھرپورکوششیں کیں لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔