کراچی: الیکشن دفتر میں پیپلزپارٹی رہنما شہلا رضا اور پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں قومی اسمبلی کی تینتس نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔
پیپلزپارٹی رہنما شہلارضا کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن کمیشن دفتر پہنچیں اور این اے 242 میں کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔
الیکشن کمیشن کے دفتر میں شہلا رضا اور علی زیدی کا آمناسامنا ہوا، شہلا رضا نے علی زیدی سے طنزاً کہا "آپ چورن منجن بیچنے آگئے۔”
جس پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ”منجن صرف دانت صاف کرنے کے کام آتا ہے” تو شہلا رضا نے کہا کہ "علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے”۔
خیال رہے اہم سیاسی رہنماؤں کی جانب سے نامزدگیاں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں قومی اسمبلی کی نو نشستوں پر ضمنی الیکشن شیڈول ہیں۔