کراچی: نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر سبزہلالی پرچم لہرادیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق 19 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار 849 میٹر بلند چوٹی سر کرنے والے کم عمر پاکستانی کوہ پیما ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔
شہروز کاشف کی 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کرنے کی یہ دوسری کامیابی ہے، اس سے قبل وہ 17 برس کی عمر میں براڈ پیک پر بھی قومی پرچم لہرا چکے ہیں۔
Congratulations !!!
Shehroz Kashif becomes the youngest Pakistani to summit Mount Everest at 19 years. pic.twitter.com/rWVwoo2fG6
— Mansoor Ali Khan (@_Mansoor_Ali) May 11, 2021
شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے ہیں۔
شہروز نے آج صبح 5 بج کر 5 منٹ پر ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا ہے، 8 ہزار 849 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند چوٹی ہے، شہروز پاکستان سے اپنی مدد آپ کے تحت اکیلے نیپال گئے تھے۔