پاکستانی کوہ پیماء شہروز کاشف نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کا اعزاز حاصل کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق 22سالہ نوجوان شہروز کاشف نے یہ سنگ میل آج 8027 میٹر بلند شیشاپنگما کی چوٹی کو سر کرتے ہوئے عبور کیا۔
پاکستانی کوہ پیماء شہروز کاشف، سرباز خان کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جو تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر چکے ہیں، سرباز نے گزشتہ ہفتے شیشا پنمگا سر کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی کوہ پیماء بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
2019 میں شہروز کاشف نے ایٹ تھوزنڈر سر کرنے کا سفر شروع کیا، انہوں نے صرف 17 سال کی عمر میں 8047 میٹر بلند براڈ پیک کو سر کرلیا تھا، ان کی اس بہترین شروعات کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔
شہروز نے سال 2021 میں ماونٹ ایوریسٹ، مناسلو اور کے ٹو کی چوٹیوں کو سر کرلیا، جبکہ 2022 میں شہروز کاشف نے کینچنجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت، گیشر برم ون، اور گیشر برم ٹو کی چوٹیوں پر پہنچ کر ہر کسی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
ویڈیو: شہروز کاشف نے نانگا پربت چوٹی پر پیش آئی مشکلات بتا دیں
ساتھ ہی انہوں نے اناپورنا، داولاگیری، اور چو ایو کی چوٹیوں کو بھی سر کرنے میں کامیاب حاصل کرلی۔