پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

قانون کااطلاق سب پرہوگا،میرا رشتہ دارہوا تومثالی سزا ملے گی، شہریارآفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی کا کہنا ہے کہ قانون سب پرلاگوہے،  میرےگھرکےافرادہوں یاکوئی اور گرفتارہونے والاجوبھی ہواسےمثالی سزاملےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا بلاول،مرادعلی شاہ کانام عدالتی حکم پرای سی ایل سےنکالیں گے۔

گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا جنڈمیں منشیات اسمگلنگ میں گرفتارنادرآفریدی آپ کارشتہ دارہے؟ جس پر شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ قانون سب پر لاگو ہے، میں، میرےگھرکےافرادہوں یاکوئی اور، میرے والد نے3 شادیاں کیں،میرابہت بڑاخاندان ہے، گرفتارہونےوالاجوبھی ہواسےمثالی سزاملےگی۔

[bs-quote quote=”بلاول،مرادعلی شاہ کانام عدالتی حکم پرای سی ایل سےنکالیں گے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

وزیرمملکت داخلہ نے کہا وزیرکارشتہ دارہونےکی وجہ سےکوئی بھی قانون سےبالاترنہیں، معاملہ قانون کی سب سےبڑی کامیابی کی نشانی ہے، یہ پولیس کوسیاسی اثرو رسوخ سے پاک کرنےکی بھی عملی مثال ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگروزیرکارشتےدارہےتوایف آئی آر خارج بھی ہوسکتی تھی، وزیرکارشتہ دارہویانہیں مقدمہ درج ہوتاہے،سزابھی ملےگی۔

یاد رہے چند روز قبل شہریارآفریدی نے کہا تھا  قانون کی عملداری ہوگی، حکومتی رٹ کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا، نئے پاکستان میں کوئی لاقانونیت کا تصور نہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات آنے والی نسلوں کے لئے ایک ناسور ہے، قوم کا مورال گرجائے تو نوجوان آسرا منشیات میں ڈھونڈتے ہیں، ڈرگ مافیا کو پکڑا جاتا ہے تو کچھ دن بعدان کو ضمانت دی جاتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں