منگل, دسمبر 31, 2024
اشتہار

بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، شہریار آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

کوہاٹ: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کوہاٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے، بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ ہمارے دروازے دنیا بھر کی مہمان نوازی کے لیے کھلے ہیں، دنیا کو باور کرائیں گے پاکستان میں امن بحال ہوچکا ہے، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔

- Advertisement -

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ قبائلی عوام کے مسائل حل کریں گے، موجودہ حکومت قبائلی عوام کو گلے لگا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن میں تمام اداروں، اپوزیشن کو آن بورڈ لیا: شہریار آفریدی

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، فرقہ واریت پھیلانے والے ملک دشمن ہے، پاکستان کے تمام ادارے اور پورا ملک ایک پیچ پر ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کوئی دشمن ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، ایف اے ٹی ایف ایکشن کسی ڈکٹیشن پر نہیں، اپنی آئندہ نسلوں کے لیے کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان قومی سیکورٹی کے لیے ایک قدم ہے، اس میں موجود کمیٹیوں میں علمائے کرام بھی شامل ہیں، امن کے بغیر ہم کبھی بھی اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں