منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

سعودی ولی عہد اور عمران خان مسلم امہ کے لیے ایک ویژن رکھتے ہیں، شہریار آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی کا کہنا ہے کہ پرنس محمدبن سلمان اور وزیراعظم کامسلم امہ کیلئے وژن ایک ہے، ولی عہد نے دورہ بھارت، ایشیا کے دوران پاکستان کا مقدمہ لڑا، پاکستانی قوم ولی عہدکی شکرگزار ہے، سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سےدل کی گہرائیوں سےمحبت کرتاہوں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا اور وزیر داخلہ شہریارخان آفریدی سے ملاقات کی ، ملاقات میں سعودی عرب میں پاکستانی زائرین اور ورکرز کی سہولت کےاقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پاکستان، سعودی عرب تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے، شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان میں بیس ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ کا اعلان سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کی مضبوطی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان کا مسلم امہ کیلئے ویژن ایک ہے، شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان کا کرپشن اور غربت کے خاتمہ جیسے بنیادی مسائل پر ویژن ایک جیسا ہے۔

وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا سعودی حکومت کاپاک، بھارت کشیدگی ختم کرنےمیں کردار ہے، سعودی وزیرخارجہ کادورہ پاکستان خوش آئندہے۔

انھوں نے کہا کہ پرنس محمد بن سلمان کا حرم شریف میں توسیع کا پراجیکٹ زائرین اور حاجیوں کیلئے عبادات میں سہولت اور آسانیاں پیدا کرنےکا باعث بنے گا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ بھارت اور ایشیا کے دوران پاکستان کا مقدمہ لڑا۔ پاکستانی قوم ولی عہد کی شکرگزار ہے

اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا پاکستان سےدل کی گہرائیوں سےمحبت کرتاہوں، پاکستان میں جوعزت اور محبت ملی بیان نہیں کرسکتا۔

مزید پڑھیں : سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

خیال رہے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر سعودی ولی عہدکاپیغام لے آج پاکستان پہنچ رہے ہیں ، سعودی وزیرخارجہ کا ایجنڈا بھارت کی جانب سے پیدا کردہ کشیدگی ختم کرانا ہے۔

دورے کے دوران سعودی وزیرخارجہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے ، جس میں پاک بھارت کشیدہ صورتحال اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں