منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

آئین اور قانون پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شہریار آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والی تنظیموں کو نشان عبرت بنایا جائے گا، آئین اور قانون پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی زلفی بخاری کے ہمراہ کوئٹہ گئے تھے، مذاکرات کے بعد ہزارہ کمیونٹی نے دھرنا ختم کرنے پر اتفاق کیا، ہزارہ برادری کے ساتھ جو بھی زیادتیاں ہوئیں ان کا الزالہ کیا جائے گا۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری ریاست کی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی جرأت نہیں ہوگی، بلوچستان کے عوام میں حب الوطنی کا مثالی جذبہ پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن میں تمام اداروں، اپوزیشن کو آن بورڈ لیا: شہریار آفریدی

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ہمارے لیے ہر شہری قابل احترام ہے، تحفظ کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، نئے پاکستان میں کسی سے امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جائے گا۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملکی اقدار تک داؤ پر لگا دیا گیا، ملک کے مثبت تشخص کے لیے موجودہ حکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی میں اصلاحات کے ساتھ نئی ویزا پالیسی متعارف کرائی، ہم نے اپنے کردار اور اقدار سے دنیا پر ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک مہذب قوم ہیں، نوجوان نسل کو پیغام ہے کہ وہ غیرملکی مہمانوں کو عزت دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں