پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

قومی دولت لوٹنے والے عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا، شہریار آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفرید ی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے گزشتہ 35 سال کے دوران قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے سفیران شہریار آفریدی نے کہا قانون وآئین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد اور قومی دولت لوٹنے والے عناصر کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور بدعنوانی میں ملوث کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو ملکی قوانین کے مطابق سزا دی جائے گی۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے گزشتہ 35 سال کے دوران قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک کو کنگال کیا اور لوگوں پرمشکلات ڈالیں ان سے جواب لوں گا، اس لیے یہ جس بادشاہ سے سفارش کرائیں، ان کے گھٹنے دبائیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا، دباؤ میں آؤں کا نہ این آر او دوں گا۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ جیل میں بڑے اور چھوٹے ڈاکو سے ایک جیسا سلوک ہوگا، ہم نے کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں