اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سانحہ ماڈل ٹاؤن: جے آئی ٹی رپورٹ سے غائب صفحات کی تحقیقات کرائیں گے، شہریار آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے سلسلے میں کہا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ سے صفحات غائب ہونے کے معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔

شہریار آفریدی اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن ریاست کی ناکامی ہے۔

[bs-quote quote=”انسان تو دور کی بات جانور سے نا انصافی کا بھی ازالہ کریں گے: شہریار آفریدی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 نہتے لوگوں کو قتل کیا گیا تھا، اس سانحے پر پنجاب کے اداروں سے رپورٹ لیں گے، سانحے کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ ریاست پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن پر خاموش نہیں بیٹھے گی، حکومت ہر ایکشن قانون کے مطابق لے گی، عدالتیں آزاد ہیں، ان کے فیصلے من و عن تسلیم کرنے چاہئیں۔


یہ بھی پڑھیں:  سانحہ ماڈل ٹاؤن اور عدلیہ مخالف مقدمات کی پیروی کرنے والے وکیل کے دفتر میں چوری


انھوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی از سرِ نو تحقیقات کی ضرورت پڑی تو کریں گے، جے آئی ٹی رپورٹ سے غائب صفحات کی تحقیقات بھی کرائیں گے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا انسان تو دور کی بات جانور سے نا انصافی کا بھی ازالہ کریں گے، ظلم کرنے والے نہیں بچیں گے، قوم کے سامنے سچ ضرور آئے گا۔

یاد رہے کہ 17جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے منہاج القرآن مرکز کے ارد گرد سے رکاوٹیں ہٹانے کے نام پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 14 بے گناہ لوگوں کی لاشیں گرائی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں