اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں شہید پاکستانیوں کے خاندان کےغم میں برابرشریک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں نیوزی لینڈ حملے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
شہریارخان آفریدی نے کہا کہ شہید پاکستانیوں کے خاندان کےغم میں برابرشریک ہیں، انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے۔
وزیرمملکت برائے داخلہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔
My prayers for Pakistani citizens who lost their life in #ChristchurchTerrorAttack, Terrorism has no Religion. We have been fighting wd this menace & we realize the pain. Our another brave soul Naeem Rashid tried to combat the terrorist bravely. Pak is with NZ in these dark days.
— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) March 16, 2019
نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔
مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔