تازہ ترین

رانا ثنا اللہ ابھی بھی ملزم ہیں، شہریار آفریدی

اسلام آباد: وزیر سرحدی امور و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ ابھی بھی ملزم ہیں، کیس کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ میڈیا نے رانا ثنا اللہ کی ضمانت پر جو کچھ دکھایا وہ سامنے رکھتا ہوں، تاثر دیا گیا کہ رانا ثنا اللہ بری ہوگئے ہیں، قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ ابھی بھی ملزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کی عزت اور ان کے فیصلوں پر یقین ہے، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا ابھی تک آرڈر نہیں آیا، فیصلہ حق میں آئے تو الگ، خلاف آئے تو الگ موقف نہیں ہونا چاہیے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے کہا رئیل اسٹیٹ کا کام کرتاہوں، ایک پلاٹ تک نہیں بیچا، جب ایک پلاٹ تک نہیں بیچا تو ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟ میڈیاسے درخواست ہے، اس ملک میں ہم نے جینا مرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرجگہ کہا 17 دن میں فوٹیجزعدالتوں کو فراہم کردی گئیں، اگر ویڈیوز بن رہی ہوتیں تو کہا جاتا یہ پلانٹڈ ہے، 15 کلو ہیروئن سے متعلق عدالت کا فیصلہ آئے گا، پراسیکیوشن ٹیم موجود ہے،عدالتی فیصلے کا انتظار کریں، خدا کے لیے رانا ثنا اللہ کیس کو میڈیا ٹرائل نہ بنائیں۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ نہ ڈرنے والے ہیں، نہ جھکنے والے ہیں اور نہ ہی بکنے والے ہیں، کیس سے متعلق جتنا بھی دباؤ آئے گا اس کا سامنا کروں گا۔

لاہور ہائی کورٹ نے رانا ثنا اللہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے رانا ثنا اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا، عدالت نے سابق وزیر قانون پنجاب کو 10،10 لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -