کراچی: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا ہے، کراچی کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ کراچی امن کا گہوارہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ہم ایک ٹیم بن کر دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔
[bs-quote quote=”دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کا وقت آ گیا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شہریار آفریدی”][/bs-quote]
شہریار آفریدی نے کہا کہ وہ علی رضا عابدی کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے ان کے گھر جا رہے ہیں۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ عوام کا اعتماد پی ٹی آئی حکومت پر ہے، رینجرز، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے کراچی میں امن بحال کیا۔
انھوں نے کہا ’دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کا وقت آ گیا ہے، وفاق اور صوبے مل کر دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کریں گے، وزیرِ اعظم کا پیغام ہے دہشت گردوں کے خاتمے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
شہریار آفریدی نے کہا کہ علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہو رہی ہے، قاتلوں تک جلد پہنچ جائیں گے، ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز دہشت گردوں کی ٹارگٹڈ کارروائی سے ایک بار پھر کراچی میں خون کی بو پھیلی اور سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کو قتل کیا گیا۔
موٹر سائیکل پر سوار دو قاتلوں نے ریکی کے بعد انھیں عین گھر کے دروازے پر گولیاں مار کر قتل کیا۔