اسلام آباد : وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی کا کہنا ہے کہ شہریوں پرطاقت کےاستعمال کا تصور نہیں کرسکتے، نئے پاکستان میں پاکستانیوں پرڈنڈے نہیں چلیں گے، جو ملک کی جگ ہنسائی کاسبب بنے گا، نئے پاکستان میں اسے نشان عبرت بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا توہین آمیزخاکوں کے معاملے پر اپوزیشن نے بھی حکومتی اقدام کی تعریف کی، یہ پہلا موقع تھا توہین آمیزخاکوں کے معاملے پر حکومت پاکستان آگےبڑھی۔
شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کوسزا دلوانے کے لئے ملٹری کورٹس کا سہارا لیا گیا، اداروں کو ایوان ہی عزت نہ دے تو عام شہری ان اداروں کو کیسے عزت دیں گے، اداروں پرسوال اٹھانے والوں سے پوچھتا ہوں اس وقت کیوں خاموش تھے، کیوں اداروں کومضبوط نہیں کیا۔
وزیر مملکت داخلہ نے کہا جب تک پاکستانی کا خون نہ گرے مذاکرات کامیاب ہوتے ہی نہیں، موجودہ حکومت نے حال ہی میں ایک دھرنے کو بغیرخون خرابے ختم کیا، احتجاج کے نام پر جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ جماعتیں حکومت پاکستان کودھرنےمیں حمایت کایقین دلارہی تھیں، ان میں سے کچھ جماعتوں کے ورکرز احتجاج میں نکل کر توڑ پھوڑ کر رہے تھے، شواہد اور ثبوت کی بنیاد پر بات کررہا ہوں ، تحقیقات منظر عام پر لائیں گے۔
شہریارآفریدی نے کہا احتجاج کےنام پر جنہوں نے بھی جلاؤگھیراؤ کیا قانون انہیں نہیں چھوڑےگا، جوملک کی جگ ہنسائی کاسبب بنےگا،نئے پاکستان میں اسے نشان عبرت بنائیں گے۔
وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ دھرنےسے متعلق پہلےدن اپوزیشن نےحکومت کاساتھ دینےکااعلان کیا، اپوزیشن نےدوسرےدن کورم کی نشاندہی کی اور ملنابھی گوارانہ کیا، اس تمام صورتحال کے باوجودخون خرابےکے بغیر دھرنےکاختم کیا،سیاسی پوائنٹ اسکورنگ توکرلیں گےلیکن ریاست پاکستان کے نقصان کاذمہ دارکون ہوگا۔
انھوں نے کہا نئے پاکستان میں شہریوں پر گولی اور ڈنڈا چلانا حکومت کا وتیرہ نہیں، سب کے خدشات دورکریں گے، تحریک لبیک نے شرپسندوں سےلاتعلقی کی،ٹی ایل پی کے رہنماں سے کل بھی ملاقات ہوئی ہے ، رٹ چیلنج کرنے والوں کیخلاف مثالی ایکشن ہوگا۔
مزید پڑھیں : جس نے قانون توڑا انہیں عبرت کانشان بنایا جائے گا،وزیر مملکت شہریارآفریدی
یاد رہے گذشتہ روز وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ عوام کےجان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، شرپسند عناصر کیخلاف حکومت کا کریک ڈاؤن جاری ہے، جس نے قانون توڑا انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن پارٹیوں نے کہا تھا ہم آپ کےساتھ ہیں، ریاست کے اندر ریاست بنانے والوں کی نفی کا نام نیا پاکستان ہے، وزیراعظم عمران خان اورپوری حکومت ایک ایجنڈے پر ہے، حکومتی رٹ کوچیلنج کرنےوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔