منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی کویرغمال بنانے کا سوچنے والے اپنا قبلہ درست کریں‘ شہریار آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنما ایک دوسرے کا گریبان پکڑیں تو عام پاکستانی کا نقصان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ تمام اکائیوں کو ساتھ لے کرچلیں گے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ روشنیوں کے شہرکو دوبارہ آباد کریں گے، کراچی پوری دنیا کے لیے خیر کا سبب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ محروم طبقے کوعزت دیں گے، اپنی نا اہلی سے اپنے پیاروں کو کھویا ہے، عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ کراچی کو یرغمال بنانے کا سوچنے والے اپنا قبلہ درست کریں۔

شہریارآفریدی نے کہا کہ کوہاٹ کی سڑکیں کراچی سے کئی گناہ بہتر ہے، کراچی کوبہتر ین پیکیج ملے گا، شہرکواپنا سمجھا جائے گا۔

شہریار آفریدی کی ڈی جی رینجرز اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ملاقات

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ڈی جی رینجرز اور وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی تھی، شہریار آفریدی نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا تھا۔

شہریار آفریدی نے دہشت گردی کے خاتمے اور قیامِ امن کے لیے قربانیوں اور کاوشوں کو سراہا اور یاد گار شہدا پر پھول بھی چڑھائے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں