پشاور: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر ففتھ جنریشن وار مسلط کی گئی ہے جو زیادہ ذہنوں پر اثر کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم پر مسلط کردہ جنگ ہائبرڈ (مخلوط) نوعیت کی ہے، یہ ففتھ جنریشن وار ہے جو ذہن پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔
[bs-quote quote=”دشمنوں کو پیغام دیتے ہیں کہ مستقبل پاکستان کا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شہریار آفریدی” author_job=”وزیرِ مملکت برائے داخلہ”][/bs-quote]
وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں تقسیم کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے، ملک کے لیے خیبر پختونخوا نے جو قربانیاں دیں ان کی کوئی مثال نہیں۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ وقت کے ساتھ لوگوں میں برداشت بھی ختم ہو رہی ہے، مدرسے پر اخراجات پر ہم سے ہاؤس آف کامن میں سوال کیا گیا، فتنہ اس چیز کو کہتے ہیں جو سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ ظاہر کرے۔
وزیرِ مملکت نے یوتھ کو عزت دو کے نئے بیانیے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ پر سرمایہ کاری کرنی ہے تو انھیں عزت دینا ہوگی۔
انھوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم کا بنیادی مقصد پاکستانیوں کو عزت دلوانا ہے، پاکستان کے پاس نا قابلِ تسخیر فوج اور غیرت مند قوم ہے، آواز آتی ہے تو وہ سب کچھ قربان کر دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ناراض بھائی ہتھیار ڈال دیں تو خود گلے لگاؤں گا، شہریار آفریدی
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے ہاتھ نہیں کھیلنا چاہیے، عراق، شام، لیبیا اور فلسطین کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں، مدینے کی ریاست رنگ و نسل اور نسب کی نفی کا نام تھا۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ انسانیت کی نفی اور کرپشن کی سوچ سے ہمیں مقابلہ کرنا چاہیے، پاکستان میں کوئی قانون سے با لاتر نہیں، دشمنوں کو پیغام دیتے ہیں کہ مستقبل پاکستان کا ہے۔
شہریار آفریدی نے کہا ’ خوش ہوں کہ ایسے علاقے اور ایسی قوم سے تعلق ہے جس کو اللہ نے سب دیا، جس کی روایات مثالی ہیں، ایسے خطے سے تعلق ہے جو مہمان نوازی کے حوالے سے مشہور ہے، اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں کہ پشاور یونی ورسٹی میں پڑھا ہوں۔‘