جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال بنانے کے لیے شہریار آفریدی کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر انھیں پاکستان کوسٹ گارڈز کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کراچی دورے پر ہیں، انھوں نے پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر انھیں ادارے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

[bs-quote quote=”وزیرِ مملکت نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے انسدادِ منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کی۔

وزیرِ مملکت کو دی جانے والی بریفنگ کوسٹ گارڈز کی ذمہ داریوں، اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام سے متعلق تھی، ترجمان کے مطابق شہریار آفریدی کو 2018 میں اسمگلنگ کی روک تھام اور پکڑی گئی منشیات کی تفصیلات بتائی گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ڈی جی رینجرز اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی تھی، شہریار آفریدی نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا۔


یہ بھی پڑھیں:  کراچی کویرغمال بنانے کا سوچنے والے اپنا قبلہ درست کریں‘ شہریار آفریدی


آج کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت نے کہا کہ کراچی میں تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے، انھوں نے یہ عزم بھی کیا کہ روشنیوں کے شہر کو دوبارہ آباد کیا جائے گا اور یہ شہر پوری دنیا کے لیے خیر کا سبب بنے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں