تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

معاون خصوصی شہزاد اکبر اور نذیر چوہان کے درمیان صلح ہوگئی

لاہور : وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کے درمیان صلح ہوگئی، نذیر چوہان نے صلح میں اہم کرداراداکرنے پر فیاض چوہان کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہزاد اکبر اور نذیر چوہان میں صلح ہوگئی ، صلح کاخط فیاض الحسن چوہان نےپنجاب اسمبلی اجلاس میں پیش کردیا، نذیرچوہان نےاسپیکر پنجاب اسمبلی کے نام خط میں ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے خط میں کہا کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کا بہت شکرگزارہوں، میری شہزاد اکبر سے فون پر بھی بات ہو گئی ، ہمارے درمیان صلح ہو گئی ہے، صلح میں اہم کرداراداکرنے پر فیاض چوہان کا شکر گزار ہوں۔

نذیرچوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہوں، جلد صحت یاب ہو کر اسمبلی میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی نے نذیر چوہان اور شہزاد اکبر میں صلح کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا اچھی بات ہے دونوں کے درمیان صلح ہو گئی ہے، نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈرز کی توہین کی گئی ایکشن ہوگا۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ استحقاق بل پر بیوروکریسی نے اپنا کام دکھایا ہے، کل استحقاق بل کو دوبارہ منظور کیا جائے گا، ارکان سے زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بنائیں۔

گذشتہ روز مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے لاہور کے اسپتال میں زیرعلاج نذیرچوہان سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی تھی ، پی آئی سی میں زیر علاج ایم پی اے نذیر چوہان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ختم نبوت سے متعلق شہزاد اکبر سے متعلق جو غلط فہمی تھی وہ دور ہوگئی، اگر کسی بات سے شہزاد اکبر کا دل دکھا تو معذرت خواہ ہوں۔

Comments

- Advertisement -