جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اپوزیشن منی لانڈرنگ کیسز میں نیب کا نام نکلوانا چاہتی ہے، شہزاد اکبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن منی لانڈرنگ کیسز میں نیب کا نام نکلوانا چاہتی ہے، اپوزیشن چاہتی ہے نیب اینٹی منی لانڈرنگ پر تفتیش نہ کرے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ احسن اقبال نے ایک بار پھر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، منی لانڈرنگ بل میں کسی کو 170 دن تو کیا ایک دن قید کی شق نہیں، چیلنج ہے اسمبلی میں شق وار مذاکرہ کرلیں، قوم جان لے گی سچ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل ایشو نیب اور آپ کی ذاتی منی لانڈرنگ ہے، اینٹی منی لانڈرنگ ترمیم میں کسی کو گرفتار کرنے کی بات جھوٹ ہے، احسن اقبال نے اینٹی منی لانڈرنگ ترامیم پر سفید جھوٹ بولا ہے، ترامیم فیٹف کی تحریری سفارشات کے تحت کی جارہی ہیں۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے نکات کو واضح کیا جارہا ہے، ترمیم کے ذریعے رپورٹنگ پوائنٹس کی تعداد بڑھائی جارہی ہے، ترامیم میں بینیفشل اونر کی وضاحت بہتر طریقے سے کی جارہی ہے، ایکٹ 2010 میں جو کمی ہے اسے پورا کیا جارہا ہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ اینٹی منی لانڈرنگ ترمیم کے بعد سزا کی مدت 5 سےبڑھا کر10سال ہوگی، جرمانے میں اضافہ کیا جائے گا، نیب کے پاس منی لانڈرنگ کی تفتیش کی صلاحیت نہ ہونے کی اپوزیشن کی بات جھوٹ ہے۔

شہزاد اکبر نے بتایا کہ نیب نے شہباز شریف کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا ہے، منظور پاپڑ والا، ٹی ٹی والا، جے ایل سی، راشد کرامت کا کیس فائل ہوگیا ہے، اس وجہ سے ن لیگ چاہتی ہے منی لانڈرنگ ایکٹ سے نیب کا نام نکال دیا جائے، یہ ہے وہ این آر او جو یہ مانگ رہے ہیں جو انہیں کسی صورت نہیں ملے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں