جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

شہزاد رائے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے مداحوں کو اپنی فٹنس کا راز بتادیا جس کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گلوکار شہزاد رائے نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بغیر کسی سہارے کے زمین سے ذرا فاصلے سے لٹکے ہوئے مراقبہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لیکن جیسے ہی ویڈیو میں ایک بچے کی انٹری ہوئی تو اندازہ ہوا کہ شہزاد رائے کی یہ ویڈیو زمین پر لیٹے ہوئے مراقبہ کرنے کی ایکٹنگ کرتے ہوئے ہے اور اس انداز سے بنائی گئی ہے کہ سب کو لگے گا کہ شاید ان کے پاس یہ حیران کن صلاحیت ہے کہ وہ اس طرح سے چند منٹ ورزش کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

گلوکار کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس ویڈیو پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
صارفین نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی نظر دیکھ کر تو ہم بہت حیران ہوئے کہ شاید یہی شہزاد رائے کی زبردست فٹنس کا راز ہے۔

واضح رہے کہ مداحوں کی جانب سے شہزاد رائے سے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ وہ ابھی تک اتنے فٹ کس طرح نظر آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں