متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پُرتپاک استقبال کیا۔
معزز مہمان شیخ عبداللہ بن زاید النہیان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔
اپنے دورے کے دوران شیخ عبداللہ بن زاید وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون پر گفتگو ہو گی۔
اس کے علاوہ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور عوامی روابط پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔