تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مسجد نبویﷺ کے خطیب ڈاکٹر حسین بن عبدالعزیزآل الشیخ خطبۂ حج دیں گے

ریاض :  مسجدنبوی ﷺ کےخطیب ڈاکٹرحسین بن عبدالعزیزآل الشیخ خطبہ حج دیں گے، خطبۂ حج کی ذمہ داری سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز  کی ہدایت پر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خطبۂ حج کی ذمہ داری ڈاکٹر حسین بن عبدالعزیزآل الشیخ کو سونپ دی گئی، ذمہ داری خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر سونپی گئی ہے۔

سعودی حکومت کے مطابق ڈاکٹرحسین بن عبدالعزیزآل الشیخ مسجدنبوی کےخطیب ہیں اور مدینہ منورہ میں قاضی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

خطبہ حج کے ترجمے کا منصوبہ بھی تیاری کے مراحل میں ہے، ترجمہ 5 مختلف زبانوں انگریزی، فرانسیسی، اردو، فارسی اور مالی میں کیا جائے۔

واضح رہے کہ شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشثری نے گزشتہ سال میدان عرفات سے حج کا خطبہ دیا تھا۔ وہ سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن او ردارالافتا ءکے رکن ہیں۔

ان سے قبل مسجد نبوی شریف کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے حج کا خطبہ دیا تھا۔


مزید پڑھیں : غلاف کعبہ تیار، 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جائے گا


دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ نے ہرسال کی طرح امسال بھی خانہ کعبہ کے لیے نیا غلاف تیار کرلیا جو  9 ذی الحج بروز پیر کو اسے تبدیل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج سعودی عرب کے شہروں خصوصاً مکہ اور مدینہ میں موجود ہے ، جہاں عازمین حج کا رکن اعظم و قوف عرفہ 20 اگست کو ادا کریں گے۔

Comments

- Advertisement -