تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دبئی کے ولی عہد نے کینسر کے مریض کو 30 لاکھ درہم عطیہ کردیئے

ابوظہبی : دبئی کے ولی عہد اور ایکزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد راشد المکتوم نے کینسر کے مرض میں مبتلا نوجوان کے علاج کے لیے 30 لاکھ درہم عطیہ کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے ولی عہد اور ایکزیکیٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اماراتی شہری کو میڈیکل اخراجات پورے کرنے کے لیے بھاری رقم عطیہ کی ہے تاکہ وہ کینسر کا علاج کرواسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی نوجوان خلیفہ محمد راشد دافوس نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، ویڈیو میں محمد نے پیغام دیا تھا کہ اس کا علاج کروانا بہت ضروری ہے لیکن علاج کے لیے 30 لاکھ درہم درکار ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ویڈیو میں نوجوان نے کہا تھا کہ ’اس کے لیے علاج کی منظوری ملنا ناممکن ہے اور میں اتنی بڑی رقم جمع نہیں کرسکتا تو کون دے گا رقم؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کیموتھراپی سے مریض پر کوئی اثر نہیں ہورہا تھا، تاہم کچھ دیر بعد دبئی کے والی عہد نے اعلان کیا کہ ’نوجوان کے علاج کا خرچہ میں اٹھاؤں گا‘ اور نوجوان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ ’تم بہادر ہو اور ہم تمہارے ساتھ ہیں‘۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ کینسر سے متاثرہ نوجوان تاحال امریکا میں زیر علاج ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق وہ صرف مزید تین برس زندہ رہ سکتا ہے، نوجوان نے انسٹاگرام پر ’کیموتھراپی کینسر پر اثر نہیں کررہی‘ کی ویڈیو پوسٹ کرنے کے قبل ہی پھپڑوں کی سرجری کروائی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -