ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت کے 29 رہنماؤں کی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے بھارت فرار کے بعد بھی پُرتشدد واقعات رونما کا سلسلہ جاری ہے، شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ 29 سے زائد افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان لاشوں میں عوامی لیگ کے رہنماؤں اور ان کے خاندان کے افراد کی لاشیں شامل ہیں، عوامی لیگ سے وابستہ افراد کے گھروں اور کاروباری مراکز میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ لاشیں شیخ حسینہ واجد کے ملک چھوڑنے کے بعد ملی ہیں جبکہ عوامی لیگ کے دفاتر اور رہنماؤں کے گھروں کو بھی مظاہرین نے نذر آتش کردیا ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران 300 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، جبکہ درجنوں کی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بنگلا دیش اور بھارت سرحدی علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں، جس کے باعث کرفیو نافذکردیا گیا ہے، بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس اس وقت ہائی الرٹ ہے۔

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی صورت میں اپنے اہم اثاثے کو کھونے کے بعد بھارت میں اوپر سے نیچے تک کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

بھارت کی بنگلا دیش کیساتھ4,096 کلومیٹر طویل سرحد ہے،5 بھارتی ریاستوں کی سرحد بنگلادیش کے ساتھ لگتی ہے اورحکومتی اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 915.35 کلومیٹر سرحد پر باڑ نہیں ہے۔

بنگلہ دیش میں مظاہرے، کیا کوہلی بھی پہنچ گئے؟ ویڈیو وائرل

بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس اس وقت ہائی الرٹ پر ہے، مشرقی ریاست ویسٹ بنگال کی بنگلا دیش سے جُڑی سرحداوروہاں کے سرحدی علاقوں کی صورتحال اس وقت نہایت کشیدہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں