جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی کی تلوار لٹک گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش سے فرار ہوکر بھارت میں مقیم ہونے والی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں اور ان کی جماعت پر پابندی کی تلوار لٹک گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں سال اگست میں طلبہ انقلابی تحریک کے نتیجے میں حسینہ واجد اپنا 16 سالہ اقتدار اور ملک چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔ ان کے خلاف بنگلہ دیش میں اب بھی عوامی غم وغصہ عروج پر ہے۔

عبوری حکومت نے گزشتہ دنوں حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ چھاتر لیگ (بی سی ایل) پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کر دی تھی جس کے بعد اب عوامی لیگ پر بھی پابندی کی تلوار لٹک گئی ہے۔

- Advertisement -

بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم پر کئی مقدمات بھی قائم ہیں اور عبوری حکومت شیخ حسینہ واجد کی بھارت سے حوالگی اور وطن واپس لا کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔

عوامی لیگ نے عبوری حکومت کے جواز اور چھاترا لیگ پر پابندی کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی صدر محمد شہاب الدین کی جانب سے شیخ حسینہ واجد کے استعفیٰ سے متعلق غلط بیانی پر ملک میں ایک بار پھر احتجاج شروع ہو گیا ہے۔

طلبہ انقلابی تحریک کی جانب سے صدر شہاب الدین کے مواخذے اور استعفیٰ کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا ہے جس سے ملک آئینی بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔

بنگلہ دیشی صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں