اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

شیخ حسینہ واجد مزید کتنے دن بھارت میں رہیں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

مستعفی بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد جو اپنے ملک سے فرار ہوکر گزشتہ روز بھارت پہنچی ہیں مزید کچھ دن یہیں مقیم رہیں گی۔

سخت عوامی احتجاج اور دباؤ کے بعد بنگلہ دیش کی وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر بہن سمیت ملک سے فرار ہوکر بھارت پہنچنے والی شیخ حسینہ واجد کا بھارت میں ممکنہ قیام بڑھ گیا ہے۔

بنگلہ دیشی اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد ابھی بھارت میں ہی موجود ہیں اور انہیں ہندان ایئر بیس سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

وہ آج برطانیہ میں طویل سیاسی پناہ کے لیے درخواست دیں گی تاہم برطانوی حکومت نے اس حوالے سے انہیں تاحال کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد اور ان کی بہن دہلی کے سیف ہاؤس میں مقیم ہیں اور جب تک انہیں تیسرے ملک میں سیاسی پناہ نہیں مل جاتی وہ تب تک یہیں رہیں گی۔

شیخ حسینہ واجد کی چھوٹی بہن ریحانہ واجد برطانوی شہری ہیں اور ان کی بھانجی ٹیولپ صدیق لیبر پارٹی کی جانب سے برطانوی پارلیمنٹ کی رکن ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے یہ خبر دی تھی کہ بنگلہ دیش کی مستعفی وزیراعظم آج برطانیہ کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔

حسینہ واجد کی بھارت میں اہم شخصیت سے ملاقات

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں