منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

حسینہ واجد فرار سے قبل آخری لمحات میں کیا کرتی رہیں؟ آنکھوں دیکھا حال

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد اپنے اقتدار کے آخری لمحات میں کیا کر رہی تھیں امریکی اخبار نے لمحے لمحے کی تفصیلات بتا دیں۔

بنگلہ دیش پر 16 سال تک بلا شرکت غیرے حکمرانی کرنے والی عوامی لیگ کی سربراہ گزشتہ پیر کو عوامی احتجاج کے بعد مستعفی ہوکر بہن کے ہمراہ بھارت فرار ہوگئیں۔ وہ فرار سے قبل آخری لمحات میں کیا سوچ رہی تھیں۔ انہیں قریبی ساتھیوں نے کیا مشورے دیے، آخری تقریر کے لیے بنگلہ دیشی سرکاری ٹی وی کی گاڑی وزیراعظم ہاؤس تک کیوں نہ پہنچ سکی۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لمحےلمحےکی تفصیلات بتا دیں۔

رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح کا سورج حسینہ واجد کی حکمرانی کے خاتمے کی نوید لے کر طلوع ہوا۔ طلبہ احتجاج کے بعد اتوار کو صورتحال بگڑی تو پیر کی صبح بری، بحری، فضائیہ فوج اور پولیس کے سربراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

- Advertisement -

اس موقع پر حسینہ واجد نے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کی بات کی، تو فوج نے واضح کر دیا کہ یہ نا ممکن ہے، جس پر حسینہ واجد مایوس ہو گئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مظاہرین کی پیش قدمی بڑھتی گئی، لیکن حسینہ واجد کی ضد برقرار تھی۔ سیکیورٹی حکام اور سفارت کاروں نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ حسینہ واجد کسی صورت اقتدار چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں۔

اس موقع پر سابق بنگلہ وزیراعظم کے مشیروں نے ان کے خاندان کے افراد سے اپیل کی کہ وہ انہیں سمجھائیں کہ اب سب کچھ ختم ہو چکا ہے۔

حسینہ واجد کی بہن ریحانہ انہیں کمرے میں لے گئیں اور بیس منٹ تک سمجھایا، جس کے بعد انہوں نے امریکا میں موجود اپنے بیٹے صجیب واجد سے بات کی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک بجے کے قریب حسینہ واجد اور ان کی بہن دوبارہ کمرے میں گئیں اور جب واپس آئیں تو ان کے ٹی وی پر خطاب کی تیاری کی جا رہی تھی، جو مشیروں نے ان کیلیے تیار کیا تھا، لیکن اس وقت ہل چل مچی جب لائیو نشریات کیلیے آنے والا ٹرک وزیراعظم ہاؤس کے بجائے آرمی چیف کے دفتر پہنچ گیا۔

جس کے بعد حسینہ واجد فوری گاڑی میں بیٹھ کر ہیلی پیڈ پہنچیں اور وہاں سے پہلے ہیلی کاپٹر اور پھر فوجی طیارے میں بیٹھ کر بھارت فرار ہو گئیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق آرمی چیف وقار الزمان کے خطاب میں تاخیر اس لیے ہوئی، کیونکہ وہ یقینی بنانا چاہتے تھے کہ حسینہ واجد کا طیارہ بنگلہ دیش سے اڑ جائے۔

اس مدت کے دوران انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو مایوس نہیں کروں گا اور ہر زیادتی وقتل کا حساب لیا جائے گا۔

شیخ حسینہ واجد کی ملک وبیرون ملک جائیدادیں اور اثاثے؟ جان کر حیران رہ جائیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں