بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کی پیشگوئی ڈھائی سال قبل کس نے کی تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد عوامی احتجاج کے سامنے پسپا ہو کر اقتدار اور ملک چھوڑ چکیں مگر اس صورتحال کی پیشگوئی ڈھائی سال قبل ہو چکی تھی۔

بنگلہ دیش پر بلا شرکت غیرے 16 سال تک حکومت کرنے والے حسینہ واجد اقتدار سے محروم ہونے کے بعد اب بھارت فرار ہوچکی ہیں۔ انہیں کسی دوسرے ملک طویل سیاسی پناہ کی تلاش ہے لیکن فی الحال کہیں سے کوئی حوصلہ افزا جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

حسینہ واجد کی حکومت کا دھڑن تختہ تو 5 اگست کو ہوا مگر اس کی پیشگوئی آج سے ڈھائی سال قبل کی جا چکی تھی جو حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی۔

- Advertisement -

یہ پیشگوئی بھارتی نجومی شروتی دویدی نے کی تھی جو ستاروں کی چال اور کارڈز کے ذریعے مستقبل کی پیشگوئیاں کرتی ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کرتی رہتی ہیں۔

ایسی ہی کچھ پیشگوئیاں انہوں نے 2022 میں رواں سال 2024 سے متعلق کی تھیں جس میں ایک بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد سے متعلق تھی۔ 18 فروری 2022 کو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی یہ پیشگوئی لگ بھگ ڈھائی سال بعد حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی ہے۔

شروتی نے اپنی پیشگوئی میں کہا تھا کہ رہو کے برج حمل میں ٹرانزٹ کے سبب جولائی 2024 سے زندگی بالکل تبدیل ہو جائے گی۔

کئی پیشگوئیوں میں ایک پیشگوئی یہ بھی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈر ہے کہ بنگلہ دیش میں انقلاب آسکتا ہے اور جولائی 2024 کے بعد حسینہ واجد کا زوال ہوگا۔

اسی پوسٹ میں انہوں نے مغبی بنگال میں فسادات، کیرالہ میں زمینی آفات کی پیشگوئی بھی کی تھی جس میں سے کیرالہ کے حوالے سے ان کی پیشگوئی درست ثابت ہوچکی ہے اور گزشتہ ماہ طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے وہان 350 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری جانب ان کی پیشگوئی کے مطابق حسینہ واجد حکومت کا زوال بھی جولائی 2024 میں شروع ہوا جب طلبہ کے احتجاج سے شروع ہونے والی تحریک ان کے اقتدار کو لے ڈوبی۔

بنگلہ دیش طلبہ نے بچایا، ملک نوجوانوں کا ہے، ڈاکٹر یونس

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں