ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

مستعفی وزیراعظم حسینہ واجد کو تقریر ریکارڈ کرانے کا موقع تک نہ دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

عوامی احتجاج اور فوج کے دباؤ کے بعد اقتدار چھوڑ کر ملک چھوڑنے والی بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کو تقریر ریکارڈ کرانے کا موقع تک نہ دیا گیا۔

بنگلہ دیش میں مسلسل چوتھی بار اقتدار پر براجمان ہونے والی شیخ حسینہ واجد ملک گیر عوامی احتجاج کی تاب نہ لا سکیں جب کہ ملک گیر احتجاج میں 300 کے قریب عوام کی اموات کے بعد فوج نے بھی عوام کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے آرمی چیف نے عوام کے تحفظ کا اعلان کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حالات کو پلٹا کھاتا دیکھ کر حسینہ واجد نے تقریر ریکارڈ کرانے کی کوشش کی، لیکن انہیں یہ موقع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔

- Advertisement -

ہزاروں افراد شیخ حسینہ واجد کی سرکاری رہائشگاہ میں داخل ہوگئے جس کے بعد انہیں محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا اور بعد ازاں وہ فوجی ہیلی کاپٹر میں ملک چھوڑ کر بھارت روانہ ہو گئیں۔

بنگلہ دیشی آرمی چیف کی وارننگ کے بعد وزیراعظم حسینہ واجد مستعفی، بھارت روانہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں