پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

شیخ حسینہ واجد کی ملک وبیرون ملک جائیدادیں اور اثاثے؟ جان کر حیران رہ جائیں

اشتہار

حیرت انگیز

دو روز قبل بنگلہ دیش چھوڑ کر بھارت فرار ہونے والے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی ملک اور بیرون ملک جائیدادیں اور بڑے اثاثے ہیں۔

76 سالہ شیخ حسینہ واجد جو عوامی لیگ کی سربراہ ہونے کے ساتھ مسلسل 16 سال سے بلا شرکت غیر بنگلہ دیش کی وزیراعظم جب کہ تین بار اپوزیشن لیڈر بھی رہی ہیں۔ ان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد بیرون ملک کئی جائیدادون کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد کی صرف بنگلہ دیش ہی نہیں بلکہ بیرون ملک سنگاپور، دبئی میں بھی جائیدادیں اور کئی ممالک میں بینک اکاؤنٹس ہیں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ ان کا محل نما خاندانی گھر بھی ہے جب کہ وہ ان کے زیر استعمال ایک مہنگی گاڑی رہی ہے جو ان کے بقول انہیں تحفے میں ملی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سابق بنگلہ وزیراعظم کی تنخواہ 13 لاکھ ٹکا سے زائد تھی جب کہ ان کی مجموعی دولت 6 کروڑ ٹکے سے زائد ہے۔ اس کے علاوہ وہ 6 ایکڑ زرعی زمین اور فش فارم کی بھی مالک ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل شدید عوامی احتجاج کے بعد حسینہ واجد کے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا اور وہ بہن کے ہمراہ ملک چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔

بنگلہ دیشی صدر نے عوامی مطالبے پر پالیمنٹ کو بھی تحلیل کر دیا تھا اور طلبہ تحریک کے مطالبے پر نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 190 ملین ڈالر (52 ارب روپے لگ بھگ) ہے۔ وہ ریئل اسٹیٹ میں دنیا کے مختلف ممالک میں 100 سے زائد جائیدادوں، کثیر سونے کے زیورات اور غیر ملکی بینکوں میں ملینز ڈالر کی مالک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کی سالانہ آمدنی 16 ملین ڈالر جب کہ ان کے پاس گولڈ 8 ملین، غیر ملکی بینکوں میں رقم 40 ملین ڈالر، کاریں 25 سے زائد، اس کے علاوہ سنگاپور، دبئی اور دیگر ممالک میں بیش قیمت جائیدادیں ہیں۔

اس کے علاوہ ان کے بھارتی اور یورپی کاروباری کمپنیوں میں بھی شراکت داری ہے۔ تاہم ان کی یہ تمام پارٹنر شپ براہ راست ان کے بجائے خاندان کے قریبی عزیزوں کے نام سے ہے۔

حسینہ واجد 3 ملین ڈالر کے ڈھاکا میں ایک محلہ نما مینشن کی مالک ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیڑھ ملین ڈالر مالیت کا چٹاگانگ میں گھر جو 2022 میں انہوں نے اپنی بہن کے نام پر خریدا جب کہ ان کے خاندان کے پاس ایک لگژری اپارٹمنٹ سلہٹ میں ایک ملین ڈالر جو 2020 میں خریدا۔

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد 16 سال تک اقتدار میں رہنے والی واحد سیاسی رہنما تھیں جو اب شدید عوامی احتجاج اور دباؤ پر مستعفی ہوکر بھارت میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

76 سالہ حسینہ واجد رواں برس جنوری میں چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوئیں وہ 2009 سے مسلسل اقتدار میں تھیں اور اس سے قبل 3 بار اپوزيشن لیڈر بھی رہیں۔
واضح رہے کہ ان کے اپنے طویل دور اقتدار میں ان پر کرپشن اور اقربا پروری کے کئی الزامات لگ چکے ہیں۔

حسینہ واجد کے شوہر نے پاکستان کے کس ادارے میں ملازمت کی؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں