بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

حسینہ واجد کے بیٹے نے بنگلہ دیش سے لاتعلقی ظاہر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

 15 سالہ اقتدار اور ملک چھوڑ کر بھارت فرار ہونے والی معزول وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے بنگلہ دیش سے ہی لاتعلقی ظاہر کر دی ہے۔

سجیب واجد جو اپنی والدہ کے دور اقتدار میں ان کے مشیر بھی رہے اور بنگلہ دیش میں حکومت خاتمے کے وقت امریکا میں موجود تھے۔ انہوں نے عوامی احتجاج اور دباؤ پر شیخ حسینہ واجد کے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوکر بھارت فرار ہونے کے ایک روز بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے جو ان کی بنگلہ دیش سے نام نہاد محبت کا بھید کھولتا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے مستقبل سے اب ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ کسی نے سوچا تھا کہ بنگلہ دیش اتنی ترقی کر سکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا۔ اب ملک کے ساتھ جو ہوگا اس سے ہمارے خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

بنگلہ دیش میں بھارتی در اندازی مسترد، حسینہ واجد کے فرار کے بعد عوامی مظاہروں میں شدت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں