تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ہر صبح عمران خان کو دعاؤں میں یاد کرتا ہوں، امام مسجد اقصیٰ

مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ ہر صبح مسجد میں وزیر اعظم عمران خان کو دعاؤں میں یاد کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی شیخ عکرمہ صبری سے ویڈیو لنک پر بات چیت ہوئی جس میں مسجد اقصیٰ کے امام کا کہنا تھا کہ عمران خان کا فلسطین پر غیر متزلزل مؤقف قابلِ ستائش ہے۔

شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ عمران خان کی طرح واضح کسی نے فلسطین کا ساتھ نہیں دیا، غزہ کی کشیدگی  پر جاندار سفارت کاری نے دل جیت لیے، امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان نے فلسطین کے لیے مؤثر آواز بلند کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مؤثر آواز فلسطین کے لیے خوشی کا باعث ہے، فلسطین کا بچہ بچہ عمران خان کا قرض دعاؤں سے ادا کر رہا ہے۔

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان بابائے قوم کے وقت سے اب تک فلسطین سے پیچھے نہیں ہٹا، عمران خان کا مؤقف ہےکہ کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، اسرائیل ایک ناجائز اور خلاف قانون ریاست  ہے۔

نور الحق قادری نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ قبلہ اول کی آزادی ہے، عمران خان فلسطین پر مؤقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان فلسطین کے لیے حمایت کی سیاسی قیمت  چکا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -